۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل  نے کہا: درسِ حریت کربلا سے ملا ہے ظالم سے نجات اور دفاع کا درس امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں دے دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان فلسطین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اس وقت مجاہدین فلسطین کی جدوجہد ایک اہم موڑ اختیار کر چکی ہے، ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا۔

مجاہدینِ فلسطین ایک ایسا کارنامہ انجام دے رہے ہیں جو اصل میں درسِ حریت ہے

انہوں نے کہا: مجاہدینِ فلسطین ایک ایسا کارنامہ انجام دے رہے ہیں جو اصل میں درسِ حریت ہے اور یہ درسِ حریت کربلا سے ملا ہے۔ ظالم سے نجات اور دفاع کا درس امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں دے دیا تھا اور آج جو بھی اس راستے کا انتخاب کرتا ہے وہ ہی کامیاب ہوتا ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: کامیابی کا راستہ کربلا کا راستہ ہے جس میں قربانی بھی ہے اور عزت و عظمت بھی۔ صیہونی ریاست کو اس ہمت جرات اور استقامت کا جذبہ ہی نابود کر سکتا ہے آج مجاہدین فلسطین میں وہ جذبہ نظر آرہا ہے، یہی وجہ تھی کہ مقام معظم رہبری نے فرمایا تھا کہ میں ان ہاتھوں کو بوسہ دینا چاہتا ہوں جو ظالم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر میں ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

مجاہدینِ فلسطین ایک ایسا کارنامہ انجام دے رہے ہیں جو اصل میں درسِ حریت ہے

مجاہدینِ فلسطین ایک ایسا کارنامہ انجام دے رہے ہیں جو اصل میں درسِ حریت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .